جون 1, 2025 5:04 صبح

     

 

 

 

 

 

Home » مرکزِ احیاءِ آثارِ برصغیر کی جانب سے ایک نایاب علمی و روحانی پیشکش

مرکزِ احیاءِ آثارِ برصغیر کی جانب سے ایک نایاب علمی و روحانی پیشکش

مرکزِ احیاءِ آثارِ برصغیر کی جانب سے ایک نایاب علمی و روحانی پیشکشباذوق اہلِ علم و دانش کے لیے یہ خبر مسرت و شادمانی کا پیام ہے کہ برِصغیر کے عظیم المرتبت محقق، مفسرِ قرآن، مجاہدِ عقیدہ و معرفت، جنابِ بادشاہ حسین مرحوم کی ایک صدی پیشتر قلم بند کردہ انگریزی زبان میں شیعہ تفسیرِ قرآن، بالآخر حیاتِ نو پا چکی ہے۔یہ تفسیر نہ صرف کلامی و عقیدتی مباحث کا گراں بہا خزینہ ہے، بلکہ اس میں قادیانیت و دیگر گمراہ فرقوں کے فتنہ انگیز شبہات کا محققانہ رد اور مدلل ابطال بھی جَمالِ ایمان و جلالِ یقین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔اس عظیم علمی امانت کو جدید اسلوب کے ساتھ زندہ کرنے کا سہرا اُس مردِ مومن، محقق، جنابِ مولانا شیخ عباس رضا مانچسٹری دامت برکاته کے سر ہے، جنہوں نے لگ بھگ سات برس تک اس نادر نسخے کی تحقیق و ترتیب میں شب و روز ایک کیے۔ اُن کی یہ جہدِ مسلسل اور عرق‌ریزی بالآخر پیر، 19 مئی 2025 کو بارگاہِ علم و معرفت میں ایک روح پرور تحفے کی صورت پیش کی گئی۔یہ تفسیر محض ایک کتاب نہیں بلکہ فکری بیداری، مذہبی شناخت اور علمی استقامت کا مینار ہے، جو صد سالہ گمنامی کے بعد افقِ علم پر ایک تابندہ چراغ بن کر روشن ہوا ہے۔اس روح پرور موقع پر، مرکزِ احیاءِ آثارِ برصغیر، مآب گروپ سے وابستہ تمام علم‌دوست رفقاء، محبانِ اہلِ بیتؑ، اور علم و معرفت کے متوالوں کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔اللہ رب العزت اس کاوش کو ذخیرۂ آخرت بنائے، اور اس علمی ورثے کو نسلِ نو کے لیے چراغِ راہ اور سرمایۂ رشد و ہدایت قرار دے۔ آمین۔

رابطہ نمبر ز

00989199704372

مولانا طاہر عباس اعوان

00447706353141

شیخ عباس رضا مانچسٹری

سوشل میڈیا پر شئیر کریں: